ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں پولس جیپ نالے میں جاگری؛ انسپکٹر سمیت ڈرائیور زخمی

بیندور میں پولس جیپ نالے میں جاگری؛ انسپکٹر سمیت ڈرائیور زخمی

Fri, 16 Oct 2020 11:24:35    S.O. News Service

بیندور 16 اکتوبر (ایس او نیوز) بیندور کے پولس انسپکٹر سریش نائیک اُس وقت  زخمی ہوگئے جب ان کی جیپ اوتینانی ہائی وے کنارے  واقع نالے میں جاگری۔  حادثے میں جیپ ڈرائیور ہیمراج کو بھی  چوٹیں آئی ہیں اور دونوں زخمیوں کو کنداپور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  پولس انسپکٹر سریش نائیک رات کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے  جیپ پر رات قریب 12:45 بجے شیرور میں رات کا راونڈ آپ لگانے کے بعد بیندور جارہے تھے  کہ  اوتینانی  میں ان کی جیپ بے قابو ہوکر  سڑک کنارے  نالے میں جاگری۔ حادثے میں سریش نائیک کے ہاتھ، پیر اور کمر کو چوٹ لگی ہے جبکہ ڈرائیور ہیمراج کے سر کو بھی چوٹ لگی ہے۔

حادثے میں جیپ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور پتہ چلا ہے کہ کرین کی مدد سے جیپ کو باہر نکالا گیا ہے۔


Share: